گڑ گڑانا

قسم کلام: فعل لازم

معنی

١ - عاجزی کرنا، منت سماجت کرنا، معافی تلافی چاہنا۔  گڑ گڑانا تری چوکھٹ کو پکڑ کر سب کا ملتزم موم ہی ہو جاتا جو پتھر ہوتا      ( ١٩٨٥ء، رخت سفر، ٥٠ )

اشتقاق

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور فعل مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔